سپاہ پاسداران کسی بھی دشمن کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کرتا: بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی

تہران/ ارنا- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ ہم دشمنوں کے سامنے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے سپاہ پاسداران انقلاب کو اسلامی معاشرے کا ایک بے مثال اور منفرد ادارہ قرار دیا جو کہ ایک شجرہ طیبہ کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی جڑیں اللہ پر یقین اور ایمان پر استوار ہیں اسی لیے یہ درخت مستحکم اور مضبوط ہے اور حالات کے مطابق خود میں بہتری بھی لاتا ہے۔

انہوں نے زور دیکر کہا کہ انسان کی روح کو شکست کا احساس ہوتا ہے نہ کہ جسم کو اور سپاہ پاسداران انقلاب کا مجموعہ فوجی طاقت بڑھانے کے باوجود اپنی روحانی طاقت پر قائم ہے جسے روزبروز تقویت حاصل ہو رہی ہے اور اس کے اثرات خود تک محدود نہیں بلکہ ایک مغناطیسی میدان کی طرح پھیل رہے ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا کہ جدید اور بظاہر طاقتور سسٹموں کے باوجود ہمارے دشمن عقیدے، ایمان اور یقین کے لحاظ سے کمزور ہیں اور وقت پڑنے پر تباہ ہوجاتے ہیں لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ ہم فوجی اور ظاہری طاقت سے غافل ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دراصل ہماری کامیابیوں کا تکیہ ہتھیاروں پر نہیں بلکہ ہتھیار ہماری کامیابی کا وسیلہ ہیں اور ہمارا تکیہ اللہ پر ایمان، مستحکم عقیدے اور اخلاقی فضیلتوں پر ہے لہذا ہم کسی بھی دشمن کے سامنے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .